ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ملاپیریار ڈیم کی مرمت سے متعلق تمل ناڈو کی درخواست پر جولائی میں سماعت ہوگی

ملاپیریار ڈیم کی مرمت سے متعلق تمل ناڈو کی درخواست پر جولائی میں سماعت ہوگی

Thu, 04 May 2017 20:02:09    S.O. News Service

نئی دہلی، 4/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے تمل ناڈو حکومت کی اس درخواست پر جولائی کے دوسرے ہفتے میں سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اس نے مطالبہ کیا ہے کہ ملاپیریار ڈیم کی مرمت کرانے کی اجازت دینے کے لیے کیرلہ کو ہدایت جاری کی جائے۔تمل ناڈو حکومت کی اس عرضی پر چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی صدارت والی بنچ نے کیرالہ حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔تمل ناڈو حکومت نے الزام لگایا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2013کے فیصلے کے باوجود کیرالہ حکومت نے پانی کا ذخیرہ بڑھانے کے لیے ڈیم کی اونچائی 136میٹر سے 142میٹر نہیں کی، اسی فیصلے میں تمل ناڈو حکومت کو ڈیم کی مرمت کا کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔آج سماعت کے دوران تامل ناڈو حکومت نے کہا کہ کیرالہ حکومت نے اس کے پی ڈبلیوڈی محکمہ کے حکام کو ڈیم کی مرمت کے لیے سامان رکھنے کی اجازت بھی نہیں دی۔
 


Share: