ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ملائم کے قول اور فعل میں تضاد: کانگریس

ملائم کے قول اور فعل میں تضاد: کانگریس

Mon, 08 May 2017 21:33:33    S.O. News Service

لکھنؤ، 8/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملائم سنگھ یادو کی طرف ایس پی کی بدحالی کے لئے کانگریس کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے ایک دن بعد کانگریس نے آج کہا کہ ایس پی سرپرست کے قول اور فعل میں میل نہیں ہے، وہ موقع پرست ہیں۔اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان اشوک سنگھ نے کہا کہ ایس پی خاندان میں اختلاف عوامی نہیں ہونا چاہئے تھے، دونوں فریقوں کو اسے اچھے طریقے سے نمٹایاجانا چاہیے تھا۔ انہوں نے ملائم کے ان الزامات کو بے بنیاد بتایا کہ ایس پی کی بدحالی کے لئے کانگریس ذمہ دار ہے۔ملائم نے کل کہا تھا کہ ریاست میں پارٹی کی بدحالی کے لئے کانگریس کے ساتھ اتحاد ذمہ دار ہے اور میں نے اکھلیش کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اتحاد نہ کرے لیکن اس نے کر لیا۔ اپنی شکست کے لئے صرف اور صرف اتحاد ذمہ دار ہے۔ ایس پی سرپرست نے یہ بھی کہا تھا کہ کانگریس نے ان کی زندگی برباد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ کانگریس نے میرے خلاف کیس دائر کئے اور اکھلیش نے ان کے ساتھ اتحاد کر لیا۔ سنگھ نے کہا کہ ملائم کا الزام بے بنیاد ہے۔ بہار میں جیسے خیالات والی سیکولر طاقتوں کے اتحاد کو کس نے توڑا؟ وہ ملائم سنگھ یادو تھے۔ ان کے قول اور فعل میں فرق ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے سماجوادی پارٹی اور کانگریس سے اتحاد کیا تھا لیکن دونوں ہی پارٹیوں کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔ بی جے پی نے 403 رکنی اسمبلی میں زوردار مظاہرہ کرتے ہوئے 325سیٹوں پر جیت درج کی۔


Share: