ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ملائم سنگھ نے شیو پال کے لئے مانگے ووٹ، نہیں لیا اکھلیش کا نام

ملائم سنگھ نے شیو پال کے لئے مانگے ووٹ، نہیں لیا اکھلیش کا نام

Sat, 11 Feb 2017 22:29:57    S.O. News Service

اٹاوہ11فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اٹاواسماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادونے اٹاوہ کے جسونت نگر میں بھائی شیو پال کے سپورٹ میں انتخابی تشہیرکی۔45منٹ لیٹ پہنچے ملائم نے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتخابات شیوپال کیلئے اہم ہیں۔انہوں نے اعتماد ظاہرکیاکہ شیو پال کوسب سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔30منٹ کی تقریر میں ملائم نے ایک بار بھی اکھلیش یا ایس پی کانگریس کے الائنس پرایک بھی لفظ نہیں کہا۔ شیو پال جسونت نگر سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ملائم نے مزید کہاکہ ایس پی نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے۔کسانوں کی زمین نیلام نہیں ہونے دیں گے۔زمین نیلام نہ ہو، ایس پی حکومت نہ قانون بنایا۔انہوں نے کہاکہ ایس پی میں 5خواتین ممبر پارلیمنٹ ہیں۔سماج وادی پارٹی میں نوجوانوں کی طاقت بہت اضافہ ہواہے۔
 


Share: