ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مقبوضہ کشمیرمیں مسافر بس دریا میں جا گری، 24افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیرمیں مسافر بس دریا میں جا گری، 24افراد ہلاک

Sat, 24 Sep 2016 15:03:24    S.O. News Service

اسلام آباد،24ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مقامی پولیس کے مطابق یہ بس جمعہ کو دیر گئے نوسہری کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی اور بظاہر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور یہ دریائے نیلم میں جا گری۔پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک مسافر بس دریا میں گرنے سے کم از کم 24افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق یہ بس جمعہ کو دیر گئے نوسہری کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی اور بظاہر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور یہ دریائے نیلم میں جا گری۔ہفتہ کی صبح تک چار لاشیں نکالی جا چکی تھیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بس کا ملبہ اور لاشیں دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے ہیں۔حادثے میں واحد زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ بس پر 25افراد سوار تھے۔پاکستانی کشمیر میں اس سے قبل بھی ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں جن میں گاڑیاں تیز رفتاری یا کسی تکنیکی خرابی کے باعث گہری کھائی یا پھر دریا میں گرنے سے جانی نقصان ہوتا رہا ہے۔پاکستان میں سڑک کے حادثات کوئی غیر معمولی بات نہیں اور اس کی بنیادی وجہ سڑکوں کی خراب حالت، غیر محتاط ڈرائیونگ اور گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونا بتائی جاتی ہیں۔ہر سال یہاں ہزاروں افراد سڑک کے مختلف حادثات میں اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔


Share: