ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / معروف راک اینڈ رول اسٹار چیک بیری چل بسے

معروف راک اینڈ رول اسٹار چیک بیری چل بسے

Sun, 19 Mar 2017 20:40:08    S.O. News Service

واشنگٹن19مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)معروف راک اینڈ رول اسٹار چیک بیری نوّے برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ امریکی ریاست میسوری کی پولیس نے بتایا ہے کہ وہ ہفتے کے دن لنچ ٹائم کے دوران بے ہوش پائے گئے اور انہیں طبی امداد پہنچائی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ چیک بیری کے نام سے مشہور چارلس ایڈورڈ اینڈرسن بیری کا کیریئر سات عشروں پر مبنی رہا اور اس دوران انہوں نے اپنی کمال پرفارمنس سے ایک لیجنڈ کا درجہ حاصل کر لیا تھا۔ شو بز کی دنیا نے بیری کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
 


Share: