مظفر نگر،26/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے ککرولی تھانہ علاقے میں اتوار کو ایک تیز رفتار بس کے ایک منی ٹرک (میجک) سے ٹکرانے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ ککرولی پولیس اسٹیشن کے انچارج (ایس ایچ او) سنیل کاسانہ نے بتایا کہ ککرولی کے چوری والا گاؤں کے نزدیک دولت پور چوراہے پر تیز رفتار نجی مسافر بس اور منی ٹرک (میجک) کے درمیان تصادم میں دو نوجوان شری کرشنا (18) اور شبھم (27) کی موت ہوگئی۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین جاگرن پروگرام میں شرکت کے بعد اپنے گاؤں چورے والا واپس جا رہے تھے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس ڈرائیور موقع پر بس چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔