ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مشرق وسطیٰ میں 200 اضافی امریکی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

مشرق وسطیٰ میں 200 اضافی امریکی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

Tue, 28 Mar 2017 17:56:11    S.O. News Service

نیویارک،28مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی ذرائع ابلاغ نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود فوج کی معاونت کے لیے مزید 200 فوجی بھجوانے کی منظوری دی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کی نے امریکی عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضاء سے اتارے جانے والے فوجی اہلکاروں کے بریگیڈ 82 سے وابستہ دو فوجی گروپوں کو شام یا عراق میں تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ عراق کی درخواست پر کیا گیا ہے تاکہ داعش کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔’فاکس نیوز‘ کے مطابق یہ بات سمجھ سے بالا ترہے کہ امریکی فوجیوں کو جس ملک میں بھیجا جا رہا ہے اس کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ توقع ہے کہ پینٹا گون اس حوالے سے جلد ہی تفصیلات جاری کرے گا۔
 


Share: