ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مسلمانوں کو تعلقہ دفتر کا بار بار چکر لگانے پر مجبور نہ کیاجائے:شیخ حسین 

مسلمانوں کو تعلقہ دفتر کا بار بار چکر لگانے پر مجبور نہ کیاجائے:شیخ حسین 

Sun, 21 Aug 2016 12:38:47    S.O. News Service

چنتامنی:21 /اگست(محمد اسلم؍ایس او نیوز)گذشتہ دو دن قبل چنتامنی تحصیلدار کے حیثیت سے عہدہ سنبھالنے والے گنگپا کو آج آل انڈیا ملی کونسل کی وفد نے ملاقات کرکہ انھیں شال پوشی و گلپوشی کرنے کے بعد کہا کہ چنتامنی تعلقہ دفتر میں کسی بھی کام کے لئے عوام کو بہت پریشان کیا جاتا ہے یہاں سے ایک چھوٹا کام کرانے کے لئے ہفتہ بھر دفتر کاچکر لگانے پر بھی کام نہیں کیا جاتا خاص کر کئی مسلمان خواتین انکم کاسٹ وغیرہ بنانے کے لئے کئی دن تک قطارہ میں کھڑے رہنا پڑتا ہے اس لئے انکم کاسٹ کے لئے تعلق دفتر میں مزید ایک کاونٹر کھولا جائے تاکہ خواتین کو انکم کاسٹ بنانے میں آسانی ہو ،۔ملی کونسل کے کارکنوں نے تحصیلدار سے مزید کہا کہ حلقے چنتامنی میں مستحق افراد کے پاس بی پی ایل راشن کارڈ نہیں ہے اور کئی مسلمانوں کے بی پی ایل راشن کارڈوں کو جان بوجھ کر رد کردیا گیا ہے اسلئے حلقے کے مستحق لوگوں کی نشاندہی کرکہ انھیں پہلی فرصت میں بی پی ایل راشن کارڈ فراہم کیا جائے۔تحصیلدار گنگپا نے بتایا کہ چنتامنی تعلقہ دفتر میں جتنے بھی افسرس ہیں سب کو ایک مرتبا طلب کرکہ ان کو ہدایت دی جائے گی کے دفتر کو کوئی شخص کسی بھی کام کے لئے آئے تو ان کا کام پہلی فرصت میں مکمل کرکہ دیا جائے باربار عوام کو دفتر کا چکر لگانے پر مجبور نہ کرنے کی وارنگ دی جائے گی۔اس موقع پر ملی کونسل کے جنرل سکریٹری امتیاز اللہ خان،فیاض پاشاہ،پیاروں صاحب،سمیت کئی احباب موجود رہے۔


Share: