ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی وزیر نتیانند کا بیان : چار سال میں  دیش سے بغاوت کے 701 اور یو اے پی اے کے تحت 5023 معاملے ہوئے درج اور8,947 لوگ ہوئے گرفتار

مرکزی وزیر نتیانند کا بیان : چار سال میں  دیش سے بغاوت کے 701 اور یو اے پی اے کے تحت 5023 معاملے ہوئے درج اور8,947 لوگ ہوئے گرفتار

Fri, 09 Feb 2024 20:07:29    S.O. News Service

نئی دہلی 9 / فروری (ایس او نیوز)مرکزی وزیر نتیا نند رائے نے 6 فروری کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئےبتایا کہ سال 2018 سے 2022 تک دیش کے خلاف بغاوت اور جرائم کے 701 مقدمات درج کیے گئے جبکہ انسداد دہشت گردی قانون (یو اے پی اے) کے تحت 5,023 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
 
مسٹر رائے نے کہا کہ ریاست کے خلاف بغاوت اور جرائم کے تحت درج مقدمات کی تعداد 2021 کے مقابلے کم ہوگئی ہے یعنی  149 سے گھٹ کر 2022 میں 68  ہو گئی ۔ 

تاہم، یو اے پی اے  کے تحت درج مقدمات میں اضافہ ہوگیا ہے جو کہ2021 میں 814 سے بڑھ کر 2022 میں 1,005 ہو گئی ہے ۔
    
وزیر موصوف نے کہا کہ اس چار سالہ مدت کے دوران 788 لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور 500 افراد کے خلاف بغاوت اور ریاستی معاملات کے خلاف جرائم میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔ مجموعی طور پر 131 افراد کو بری بھی کیا گیا۔
 
انہوں نے کہا کہ یو اے پی اے کے تحت 8,947 لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور 6,503 لوگوں کو چارج شیٹ میں نامزد کیا گیا ۔ مجموعی طور پر 550 افراد کو بری کیا گیا ۔


Share: