ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مرکز ملازمت کے مواقع پیدا کرانے میں پوری طرح ناکام:راہل گاندھی

مرکز ملازمت کے مواقع پیدا کرانے میں پوری طرح ناکام:راہل گاندھی

Tue, 31 Jan 2017 22:40:19    S.O. News Service

نئی دہلی، 31 /جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایوان میں اقتصادی سروے پیش ہونے سے پہلے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔راہل گاندھی نے منگل کو صدر کے خطاب کے بعد ایوان سے باہر آ کر کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے جس طرح سے اقتدار میں آنے سے پہلے نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا اس میں وہ پوری طرح ناکام رہی ہے۔اس سے پہلے پیر کو اقتصادی سروے کے پیش نظر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ملک کی معیشت پر ’اسٹیٹ آف اکانومی‘نام کی رپورٹ جاری کی۔اس رپورٹ میں کانگریس نے دعوی کیا کہ یو پی اے حکومت کے دوران 2010میں 11لاکھ نئی ملازمتیں تخلیق کی گئیں۔وہیں مودی حکومت کی مدت کار 2016میں محض 1.5لاکھ نئی ملازمتیں آئی ہیں۔بجٹ سے پہلے پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ ملک کی اقتصادی صورت حال کی جو سرکاری رپورٹ پیش کرتے ہیں، وہ اکانومک سروے کہلاتا ہے۔اس کے تحت ملک کی اقتصادی حالت کی مکمل تفصیل پیش کی جاتی ہے۔سال بھر میں ملک میں ترقی کا رجحان کیا رہا؟ کس علاقے میں کتنی سرمایہ کاری ہوئی؟ کس علاقے میں کتنی ترقی ہوئی؟ کن منصوبوں کو کس طرح عمل میں لایا گیا؟ ان جیسے تمام پہلوؤں پر اس سروے میں معلومات فراہم کرائی جاتی ہے۔معیشت، پیشگی اندازہ اور پالیسی سازکی سطح پر چیلنجوں سے متعلق تفصیلی معلومات بھی اس میں شامل کی  جاتی ہیں۔
 


Share: