دبئی 19/اکتوبر(ایس او نیوز) مرکز النوائط ابوظبی کی خوبصورت سالانہ گیٹ ٹوگیدر تقریب جمعرات کو ابوظبی کنٹری کلب میں منعقد کی گئی جس میں ابوظبی میں تعلیم حاصل کررہی دو ہونہار طالبات کو تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا اور اس ضمن میں دونوں کے والد کی تہنیت کی گئی۔ پروگرام میں جیلانی رکن الدین (سی اے) کو جماعت کی جانب سے ایڈمیریشن ایوارڈ سے نواز ا گیا، اور جماعت کے لئے دی جانے والی اُن کی خدمات کی سراہنا کی گئی۔جبکہ پروگرام میں بچوں نے بہترین پروگرام پیش کرتے ہوئے حاضرین کو محظوظ کرایا۔ حیدرآباد سے تشریف فرما مرزا خیرالدین بیگ (جوہنی) نے بھی تفریح سے بھرپور پروگرام پیش کیا۔خدیجہ سندس بنت ریاض ایم جے اور ہانیہ بنت ظل اللہ نے گروپ نوائطی سونگ پیش کیا، عُلیٰ محیب اللہ سدی احمدا نے عربی میں اسماء حُسنی پیش کیا، عبیر بنت فہیم رضا جوباپو نے نشیر پیش کیا۔ بچوں کے پیش کردہ مکالمے بھی حاضرین نے خوب پسند کئے۔
رات کی بہترین ضیافت کے بعد پروگرام کاآغاز حماد پلور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا تھا۔ مرکز النوائط ابوظبی کے صدر عبدالحسیب کاڈلی نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا استقبال کیا،مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف فرما بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری محی الدین رکن الدین نے گیٹ ٹوگیدر کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے رابطہ سوسائٹی کا تعارف اور اُس کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اعزازی مہمان کے طور پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدرعبدالرحیم جوکاکو نے اس موقع پر انجمن اداروں کے تعلق سے تفصیلات فراہم کی اوراپنے بچوں کو انجمن میں داخلہ کروانے کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ انجمن کے ساتھ تعاؤن کرنے کی بھی درخواست کی۔ پروگرام میں میٹرک میں ٹاپ کرنے والی رُفا ع بنت اقبال گولٹے اور نذیحہ بنت جیلانی رکن الدین کو بیسٹ اسٹوڈینٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
آخرمیں عاطف اُدیاور، سمیر شربڈی، ریاض ایم جے اور مصعب مصباح نے ریفل ڈرا کے ذریعے قریب 70 انعامات ممبران میں تقسیم کئے۔ جس میں سونے کی گنیاں، موبائل، ائیر ٹکٹ سمیت کافی دیگر انعامات تھے۔ سب سے بڑا انعام پچاس ہزار روپیہ نقد کا قرعہ طٰحہٰ حُسین جی ایم کے نام نکلا۔جماعت کے جنرل سکریٹری محیب اللہ سدی احمدا کے کلمہ تشکر پر جلسہ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔
پروگرام میں گیٹ ٹوگیدر کے کنوینر اشرف علی مصباح، جماعت کے سرگرم رکن اورجماعت کے سرپرست جناب مصباح فاروق، جناب جعفر دامدا، جماعت کے محاسب جناب اشرف کولا، رکن انتظامیہ محسن شاہ بندری و دیگر کئی ممبران گیٹ ٹوگیدر کو بہترین انداز میں پیش کرنے میں سرگرم نظر آئے۔