بھٹکل،9؍ جون (ایس او نیوز) مرڈیشور کے رہنے والے اودئے نارائن شیٹی اور گیتا کی بیٹی نمرتا شیٹی نے کرناٹکا یونیورسٹی سے ایم ایس سی فائنل میں علم نباتات (بوٹینی) کے شعبہ میں 5 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں ۔ اس بات کی اطلاع کرناٹکا راجیہ پریشد کے ریاستی کونسل نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔
ریلیز کے مطابق کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ میں منعقدہ کانوکیشن میں گورنر آف کرناٹکا رامچندرا گہلوت کے ہاتھوں نمرتا کو گولڈ میڈلس سے نوازا گیا ۔
نمرتا کے متعلق سے بتایا گیا ہے کہ نمرتا نے آر این ایس ودیا نکیتن میں ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کی تعلیم مکمل کی اور بی ایس سی کی ڈگری ایس ڈی ایم کالج ہوناور سے حاصل کی ۔
نمرتا شیٹی کی اس نمایاں کامیابی پر تعلقہ گانیگا سیوا سنگھا کی طرف سے شریدھر شیٹی ، سبھاش شیٹی ، کرناٹکا راجیہ پریشد ریاستی کونسل کے رکن پرکاش شیرالی ، گجانن شیٹی ، ایم آر مرڈیشور، لیکچرار راجیش شیٹی ، گوپال کرشنا مندر انتظامیہ کمیٹی کے صدر نارائن شیٹی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ستائشی پیغامات بھیجے ہیں ۔