ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرشدآباد میں تمام کارپوریشن انتخابات میں ترنمول کانگریس کا قبضہ

مرشدآباد میں تمام کارپوریشن انتخابات میں ترنمول کانگریس کا قبضہ

Sun, 02 Oct 2016 11:23:49    S.O. News Service

کولکاتہ، یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال میں مرشد آباد کے کانڈی نگر میونسپل انتخابات میں آج کانگریس کی ہار ہوئی اور اس کے ساتھ ہی ضلع کی تمام سات سیٹوں پر وہ حکمران ترنمول کانگریس سے ہار گئی ہے۔ترنمول کانگریس اب ضلع کی تمام سات میونسپل سیٹوں پر قابض ہو گئی ہے جو مالدہ ضلع کے ساتھ کانگریس مغربی بنگال کانگریس ریاستی کمیٹی کے صدر ادھیر چودھری کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔کانڈی میونسپل پانچ کانگریس کونسلر آج ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔ٹی ایم سی کے اس سال فروری تک نوکونسلر تھے لیکن اب یہ بڑھ کر 14ہو گئے ہیں جس سے 18رکنی بلدیاتی پر اس کا کنٹرول ہو گیا ہے۔


Share: