ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محبوبہ مفتی کا سنگین الزام پلوامہ کی مسجد میں جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا

محبوبہ مفتی کا سنگین الزام پلوامہ کی مسجد میں جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا

Mon, 26 Jun 2023 13:24:42    S.O. News Service

جموں، 26/جون(ایس او نیوز/ایجنسی)جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہندوستانی فوجیوں پر مسجد میں گھس کر مسلمانوں سے زبردستی جے شری رام کا نعرہ لگانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے-

ہفتہ کو انہوں نے ٹویٹ کیاکہ پلوامہ کی ایک مسجد میں 50آر آر جوانوں کے داخل ہونے اور مسلمانوں کو جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کی خبر سن کر صدمہ پہنچا- یہ اس وقت ہوا جب امیت شاہ یہاں ہیں اور یاترا سے پہلے ایسا کرنا اکساوے کی کارروائی ہے -انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں -

انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے جدورا گاؤں کے رہائشیوں نے الزام لگایا ہے کہ فوجی اہلکار ایک مقامی مسجد میں گھس گئے اور لوگوں کو ہفتہ کی صبح کی نماز کے دوران جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا-ابھی تک فوج کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے-


Share: