ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مجیٹھا ریلی میں راہل نے بادل، کیجریوال مودی پر نشانہ سادھا

مجیٹھا ریلی میں راہل نے بادل، کیجریوال مودی پر نشانہ سادھا

Fri, 27 Jan 2017 23:05:29    S.O. News Service

نئی دہلی، 27/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی جمعہ سے پنجاب میں تین دن تک چلنے والے اپنے دورے کا آغاز مجیٹھا سے کیا۔مجیٹھا کی ریلی میں انہوں نے نریندر مودی، اروند کیجریوال اور بادل خاندان پر جم کر نشانہ سادھا۔راہل گاندھی نے پنجاب کی اکالی-بی جے پی اتحاد کی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بادل برستے نہیں ہیں، یہاں کسان بادل دیکھ کر خوش نہیں ہوتے۔راہل گاندھی نے صاف کیا پنجاب میں اگر کانگریس کی حکومت بنی، تو کیپٹن امریندر سنگھ ہی وزیر اعلی بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بادلوں نے اندھیرا پھیلا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے چار سال پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پنجاب کے 70فیصد نوجوان منشیات کا شکار ہیں، تب بادل نے میرا مذاق اڑایا تھا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر صنعت، ٹرانسپورٹ اور ہر بزنس پر ایک مخصوص خاندان کی اجارہ داری ہے۔پنجاب میں آپ کو کہیں بھی جانا ہو، آپ کو بادل کی بس میں ہی جانا پڑے گا۔اس کی وجہ سے صنعت کار نقل مکانی کر رہے ہیں،بادل خاندان نے پنجاب کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت آنے پر منشیات کے خلاف سخت قانون بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گرو نانک دیو نے کہا تھا کہ سب کا سب تیرا، لیکن اکالی دل والے کہتے ہیں،سب کا سب میرا۔انہوں نے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہاکہ ایک طرف مودی جی نوٹ بند ی کے نام پر کہتے ہیں کہ وہ بدعنوانی کے خلاف ہیں، لیکن دوسری طرف پنجاب میں وہ بادل خاندان کا ساتھ دیتے ہیں، جبکہ پورا ملک جانتا ہے کہ اکالیوں نے پنجاب کو برباد کر دیا ہے، پھر بھی مودی جی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی پر حملہ بولتے ہوئے راہل نے کہا کہ دہلی میں اب تک صرف کانگریس حکومت نے کام کیا ہے، ہم نے جو وعدے کئے اسے پورا بھی کیا، آپ والے صرف بیان بازی کرتے ہیں۔انہوں نے جمنا کے پانی کی حصہ داری کے معاملے میں آپ کے دوہری پالیسی پر بھی حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کیجریوال ہر ریاست میں لوگوں سے الگ الگ بات کرتے ہیں۔ایک آدمی پوری پارٹی، حکومت چلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک پنجابی ہی پنجاب کا وزیر اعلی بن سکتا ہے۔یہاں کوئی بیرونی وزیر اعلی نہیں بن سکتا۔راہل گاندھی کیپٹن امریندر اور سدھو کے ساتھ مجیٹھا، جلال آباد اور لامبی میں مشترکہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔مجیٹھا پنجاب کے ماجھا علاقے میں آتا ہے۔حالانکہ راہل گاندھی اس کے بعد زیادہ تر وقت مالوا علاقے میں انتخابی مہم کو دیں گے، وہ اس علاقے میں ریلیاں کرنے کے علاوہ کئی اہم پنجابی صنعت کاروں سے ملاقات بھی  کریں گے۔مجیٹھا اسمبلی حلقے کو اکالیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور یہاں پر سہ رخی مقابلے میں کانگریس کے لالی مجیٹھیا کا مقابلہ اکالی دل کے بااثر لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا اور عام آدمی پارٹی کے ہمت سنگھ شیر گل کے ساتھ ہے۔اس سخت چیلنج میں کانگریس کے امیدوار کی نیا پار لگانے کے لیے مجیٹھا میں خاص طور پر راہل گاندھی کی ریلی رکھی گئی ہے۔
 


Share: