ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مجمع الامام الشافعی العالمی کی نئی کمیؕی تشکیل؛مفتی رفیق پورکرمدنی نئے صدر منتخب، عُبیداللہ ابوبکر ندوی پھرایک بارجنرل سکریٹری

مجمع الامام الشافعی العالمی کی نئی کمیؕی تشکیل؛مفتی رفیق پورکرمدنی نئے صدر منتخب، عُبیداللہ ابوبکر ندوی پھرایک بارجنرل سکریٹری

Mon, 16 Jan 2023 06:23:08    S.O. News Service

اوچیرا 16 جنوری (ایس او نیوز) ریاست کیرالہ کے ضلع کولّم کے اوچیرا میں منعقدہ مجمع الامام الشافعی العالمی کے سہ روزہ سیمینار کے دوسرے دن کمیٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے پرانی کمیٹی تحلیل کردی گئی اورنئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت نئے عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں آیا ہے۔

کمیٹی کے نائب صدرمولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی نہایت فعال اور سرگرم شخصیت مفتی رفیق پورکرمدنی صدر کے عہدہ پر منتخب کئے گئے، جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدہ پر پھر ایک بار کرناٹک سے تعلق رکھنے والی فعال شخصیت مولانا عُبیداللہ ابوبکر ندوی کا انتخاب عمل میں آیا۔

مکمل عہدیداران کی لسٹ اس طرح ہے:

صدر : مفتی رفیق پورکر صاحب مدنی

نائب صدر: مولانا محمد صادق صاحب (مہاراشٹرا)، مولانا عبدالشکور صاحب (کیرالہ)، مولانا عبداللہ مکّی (تمل ناڈو)، مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی (کرناٹک) ۔ ریاست آندھر/تلنگانہ سے اس عہدہ کے لئے اُدھر کی کمیٹی کو ہی اختیار دیا گیا۔

جنرل سکریٹری: مولانا عُبیداللہ ابوبکر ندوی صاحب

سکریٹری: مولانا محمد انصار خطیب مدنی صاحب (کرناٹک)، مولانا طارق انور صاحب (کیرالہ)، قاضی حُسین ماہیمکر (مہاراشٹرا)، مولانا ابراہیم کاسفی (تمل ناڈو)۔ ریاست آندھر/تلنگانہ سے اس عہدہ کے لئے اُدھر کی کمیٹی کو ہی اختیار دیا گیا۔

خازن: مفتی اسحاق صاحب تلوجہ اور ان کے معاون کے طور پر مفتی فرقان صاحب کلیان کا انتخاب عمل میں آیا۔

محاسب: ڈاکٹر عبدالحمید اطہر رکن الدین ندوی صاحب

میٹنگ میں بتایا گیا کہ جن اراکین کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے وہ اپنی ریاست میں صدرکہلائیں گے، اسی طرح جن کو سکریٹری منتخب کیا گیا ہے وہ اپنی ریاست میں جنرل سکریٹری کہلائیں گے۔

عہدیداران کے انتخاب کے ساتھ ساتھ نئی مجلس عاملہ کے لئے 16 اراکین کا بھی انتخاب ہوا۔

مفتی اشفاق صاحب، مولانا عبدالرب خطیبی ندوی صاحب، مولانا عمر فلاحی صاحب، مولانا فیاض برمارے صاحب، مولانا آصف صاحب، مفتی محمد امین صاحب، مفتی عادل صاحب، قاضی صابر صاحب، مولانا سعود صاحب بنگالی، مفتی تنویر صاحب، مولانا ریاض صاحب، مفتی فرید صاحب، مولانا عبدالکریم صاحب، مفتی عبدالرحیم صاحب، مولانا شکیل ندوی صاحب۔

صدر و سکریٹری کو مزید چھ اراکین کے انتخاب کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس طرح مجمع الامام الشافعی العالمی کی 40 اراکین پر مشتمل مجلس عاملہ کمیٹی ترتیب دی گئی ہے۔

کمیٹی میں سرپرست اعلیٰ کے طور پر مولانا محمد رابع حسنی ندوی اور مولانا خالد ندوی برقرار رہیں گے۔ ان کے بعد ہر ریاست سے بھی سرپرستان کا انتخاب کیا گیا۔ جس کے مطابق کرناٹک سے مولانا محمد ایوب برماور ندوی صاحب، مہاراشٹرا سے شیخ الحدیث مولانا ابراہیم صاحب، کیرالہ سے مولانا عبدالصمد صاحب، تمل ناڈو سے مولانا علٰی حضرت صاحب اور تلنگانہ سے مولانا محمد نعیم صاحب

مجلس عاملہ کی اولین نشست 9 فروری مطابق 17 رجب بروز جمعرات کو مرکزی دفتر جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور (کرناٹک) میں رکھا جانا طئےپایا۔


Share: