ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / متعارف ہونے سے قبل 22لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے والی گاڑی ؟

متعارف ہونے سے قبل 22لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے والی گاڑی ؟

Mon, 03 Oct 2016 15:49:07    S.O. News Service

دبئی،3؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فراری کی جانب سے نئی شاہ کار گاڑی LaFerrari Apertaکو پیرس میں گاڑیوں کی نمائش میں پیش کر دیا گیا۔ مذکورہ اسپورٹس کار کے Hybridہونے کے علاوہ اس کی کارکردگی کو ’’سپر پاور‘‘شمار کیا جا رہا ہے۔گاڑی میں لگایا جانے والا انجن فراری کمپنی کی جانب سے عام راستوں پر چلنے والی گاڑی میں لگایا جانے والا اب تک کا سب سے طاقت ور انجن ہے۔ نئی’’لا فراری ایپرٹا‘‘میں 950سی سی کا ہائی برڈ انجن نصب کیا گیا ہے۔اس کی رفتار صفر سے 100کلومیٹر ؍گھنٹہ تک پہنچنے میں صرف 3 سیکنڈ درکار ہوتے ہیں جب کہ گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 350کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔متحرک چھت والی گاڑی کے لحاظ سے یہ خوبیاں انتہائی متاثر کن ہیں۔حیرت انگریز ترین بات یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ تمام 200گاڑیاں سرکاری طور پر متعارف کرائے جانے سے پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔ ایک ’’لا فراری ایپرٹا‘‘کی قیمت 22لاکھ امریکی ڈالر ہے۔


Share: