ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیفٹیننٹ گورنر سے ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق تبادلہ خیال کیا: الطاف بخاری

لیفٹیننٹ گورنر سے ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق تبادلہ خیال کیا: الطاف بخاری

Sun, 04 Sep 2022 22:34:02    S.O. News Service

سری نگر،4؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے اتوار کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی، جس دوران اسٹیٹ ہڈ کی بحالی، نوجوانوں کی رہائی اور دوسرے مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ ایل جی نے الطاف بخاری کو یقین دلایا کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ اپنی پارٹی کے ایک وفد جس کی سربراہی الطاف بخاری کر رہے تھے نے اتوار کے روز راج بھون سری نگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران الطاف بخاری نے کہا کہ میٹنگ کے دوران ایل جی کو اسٹیٹ ہڈ کی بحالی اور دوسرے اہم مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ حال کے دنوں میں بھرتی ایجنسی کی جانب سے جو تحریری امتحانات منسوخ کئے گئے اُس پر بھی بات ہوئی اور ایل جی صاحب نے یقین دلایا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کی خاطر کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔

الطاف بخاری نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران ایل جی نے بتایا کہ رواں ہفتے ہی اُبھارے گئے مسائل اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لائیں گے۔ نظر بند نوجوانوں کی رہائی کے بارے میں الطاف بخاری نے بتایا کہ ایل جی منوج سنہا کو اس بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی اور اُنہوں نے یقین دلایا کہ اس معاملے پر بھی غور وغوض ہوگا۔


Share: