ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوگ مہنگائی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور مودی حکومت ملک کی توجہ بھٹکانے میں مصروف ہے: جے رام رمیش

لوگ مہنگائی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور مودی حکومت ملک کی توجہ بھٹکانے میں مصروف ہے: جے رام رمیش

Sat, 27 Jan 2024 19:23:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 27/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس نے مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر دوسرا شخص معاشی بحران، مہنگائی میں اضافے اور بے روزگاری کی جنگ لڑ رہا ہے لیکن مودی حکومت ملک کی توجہ بھٹکانے میں اپناوقت صرف کر رہی ہے۔

کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے اس حوالے سے اپنے ایکس پوسٹ پر ایک میڈیا رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں سبزیوں کے داموں میں ۱۵؍ تا ۶۰ ؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رمیش نے پوسٹ کے تعلق سے مزید لکھا ہے کہ مہنگائی کال کے اندر تین ہندوستانیوں میں سے ایک ہندوستانی نے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے جبکہ ۵۷؍ فیصد افراد مہنگائی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ملک میں ہر دوسرا شخص انیائے کال سے گزر رہا ہے اور مہنگائی ، معاشی بحران اور بے روزگاری کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ان سب کے باوجود مودی حکومت ملک کی توجہ بھٹکانے میں اپنا وقت صرف کر رہی ہے۔ کانگریس نے لوگوںکیلئے انصاف کی مانگ کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہے۔

خیال رہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا مقصد بھی ملک کے عوام کیلئے معاشی اور سیاسی انصاف کی مانگ کرنا ہے۔بھارت جوڑو نیائے یاترا ، جو منی پور سے شروع ہوئی ہے اورممبئی میں ختم ہو گی، کل اتوار کی دوپہر دوبارہ جلپیگوری ضلع سے اپنا سفر شروع کرے گی۔ کانگریس نے جمعرات کو کہا تھا کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا میں ۲؍ دن کے وقفے کا اعلان کیا گیا ہے کیونکہ راہل گاندھی کو ضروری کام کے تحت نئی دہلی جانا پڑا تھا۔ ۲۸؍ جنوری سے یاترا دوبارہ اپنا سفر شروع کرے گی۔ 


Share: