ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قومی راجدھانی دہلی میں گرمی کی شدید لہر کا دور جاری، ممبئی میں مانسون کی دستک

قومی راجدھانی دہلی میں گرمی کی شدید لہر کا دور جاری، ممبئی میں مانسون کی دستک

Sun, 12 Jun 2022 12:28:55    S.O. News Service

نئی دہلی، 12؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے باشندے اور این سی آر کے لوگ گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں اور ہفتہ کو بھی یہی صورتحال رہی۔ ادھر، ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں مانسون نے دستک دے دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ قومی راجدھانی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے دو درجے زیادہ ہے، جبکہ رطوبت صبح 8.30 بجے 30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ گرج چمک کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان میں الگ الگ مقامات پر ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ دہلی کے بیشتر حصوں میں صبح سے ہی تیز سورج نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جوں جوں دن چڑھتا ہے، سورج بھی روشن سے روشن تر ہوتا جاتا ہے جس سے لوگوں کو گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے۔

ممبئی میں مانسون کی دستک: جنوب  مشرقی مانسون نے گوا کے بعد ممبئی میں بھی دستک دے دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کولابا میں 61.8 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ جبکہ سانتا کروز مین 41.3 ملی لیٹر بارش درج کی گئی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق اگلے ہفتہ سے شمالی ہندوستان میں بھی درجہ حرارت میں تین ڈگری کی کمی واقعہ ہونے کا امکان ہے۔


Share: