منیلا ،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آج فلپائن کی ایک جیل میں ہنگامے کے نتیجے میں منیشات کا ایک سرغنہ ہلاک جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ منیلا کے محکمہء انصاف کے ایک اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والے کا نام ٹونی کو تھا جبکہ زخمی ہونے والوں میں منشیات کے کاروبار سے منسلک تین اہم افراد کے ساتھ ساتھ جیل کا ایک گارڈ بھی شامل ہے۔ وزیر انصاف ویتالیانو اگیرے کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو منشیات کے بڑے تاجروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان افراد نے جیل کے ایک گارڈ پر حملہ کر دیا تھا، جس کی وجہ سے وہاں ہنگامہ شروع ہو گیا۔