ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فلپائن میں فضائی کارروائی، داعش کا اہم کمانڈر شدید زخمی

فلپائن میں فضائی کارروائی، داعش کا اہم کمانڈر شدید زخمی

Sat, 28 Jan 2017 20:24:05    S.O. News Service

منیلا28جنوری(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کو مطلوب انتہا پسند گروپ داعش کا ایک اہم کمانڈر فلپائن میں کی گئی ایک فضائی کارروائی میں زخمی ہو گیا ہے۔ حکومت نے آج بتایا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد ابو عبداللہ الفلپنی بدھ کو منیلا کے جنوب میں واقع بوتیگ میں کی گئی ایک کارروائی میں شدید زخمی ہوا۔ 50 سالہ یہ مشتبہ انتہا پسند سن دو ہزار ایک میں تین امریکیوں کو اغوا کرنے میں ملوث تھا، جس پر واشنگٹن نے اس پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اس کے سر کی قیمت پانچ ملین ڈالر رکھ دی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ فلپائن کے سکیورٹی دستے اس زخمی دہشت گرد کی تلاش میں ہیں۔


Share: