لندن9اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برطانوی ڈرائیور لوئیس ہملٹن نے آج چینی گراں پری فارمولا ون کار ریسنگ کو جیت لیا ہے۔ اس ریس میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے سباستیان فیٹل کو دوسری اور بیلجیم کے ماکس ویراسٹاپن کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔ ہملٹن مرسیڈیز گاڑی چلارہے تھے۔ کل ہفتہ آٹھ مارچ کو ہملٹن نے پول پوزیشن بھی حاصل کی تھی اور آج سب سے آگے سے کار ریس شروع کرنے کے بعد وہ اپنی سبقت کو برقرار رکھنے میں بھی کامیاب رہے۔ ڈرائیور چیمپئن شپ میں فیٹل اور ہملٹن کے پوائنٹس برابر ہو گئے ہیں۔