ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / غلط جگہ اتر گیا وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر

غلط جگہ اتر گیا وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر

Tue, 02 May 2017 21:46:21    S.O. News Service

رائے گڑھ2مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع میں ایک نام کے دو گاؤں ہونے کی وجہ سے آج وزیراعلیٰ رمن سنگھ کا ہیلی کاپٹر دوسرے گاؤں میں اترگیا۔رائے گڑھ ضلع کے پولیس افسران نے آج یہاں بتایا کہ لوک سوراج مہم کے تحت دورے میں نکلے چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ رمن سنگھ کا ہیلی کاپٹر آج غلطی سے برمییلا بلاک کے لجر گاؤں کی جگہ پسور بلاک کے لجر گاؤں کے ایک کھیت میں اترگیا۔حکام نے بتایاکہ وزیر اعلی کا ہیلی کاپٹر غلط جگہ اترنے کی یہ بھول شایدضلع میں ایک ہی نام کے دو گاؤں ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ رائے گڑھ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباََ12 کلومیٹر دور تقریبا سوا بارہ بجے پسور علاقے کے لجرگاؤں میں اچانک وزیراعلیٰ کاہیلی کاپٹر اترنے سے بہت سے دیہاتی وہاں جمع ہوگئے۔ تقریباََ20 منٹ تک ہیلی کاپٹر وہاں رہا۔ بعدمیں مقرر جگہ کیلئے روانہ ہو گیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ رمن سنگھ ہیلی کاپٹرسے نہیں اترے۔ اگرچہ اس دوران وہاں سیکورٹی تعینات تھے۔حکام نے بتایا کہ گاؤں میں وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر اترنے کی اطلاع کے بعد پسور کے ایس ایچ اوچراغ پاسوان اورپسورڈسٹرکٹ پنچایت کے سی ای او اینیل پٹیل موقع پر پہنچ گئے تھے۔انہوں نے بتایاکہ ابھی تک معلومات نہیں ملی ہیں کہ وزیراعلیٰ کاہیلی کاپٹر بغیر کسی سگنل کے دیگرمقام پرکس طرح اترگیاتھا۔
 


Share: