ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / غزہ میں منشیات کے دھندے میں ملوث دو مجرموں کو پھانسی

غزہ میں منشیات کے دھندے میں ملوث دو مجرموں کو پھانسی

Mon, 20 Mar 2017 22:38:10    S.O. News Service

غزہ،20مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی ایک فوجی عدالت  کے حکم پرغزہ میں منشیات کے مکروہ دھندے کو فروغ دینے میں ملوث دو مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا۔فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ غزہ کے عوام کو منشیات میں غرق کرنے کی مذموم سازشوں کا سختی کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم معاشرے کو تباہ کرنے اور انہیں منشیات کا عادی بنانے جیسے سنگین جرم کے مرتکب عناصر کو معاف نہیں کرے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے سیکیورٹی حکام نے گذشتہ کچھ عرصے کے دوران منشیات کے سودا گروں کے خلاف کامیاب آپریشن کیے ہیں اور اس دوران بڑی تعداد میں اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر پکڑے گئے اوران کے قبضے سے منشیات کی بھاری مقدار بھی ضبط کی گئی ہے۔ایاد البزم نے بتایا کہ جل اتوار کو غزہ میں دو ملزمان کو علاقے میں منشیات کا دھندہ چلانے کے جرم میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
 


Share: