ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / غازی آباد: ٹریفک کے مسائل سے نجات دلائے گا ”ٹرامو“

غازی آباد: ٹریفک کے مسائل سے نجات دلائے گا ”ٹرامو“

Sat, 13 May 2017 23:22:12    S.O. News Service

نئی دہلی،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) غازی آباد میں ٹریفک کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے غازی آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک موبائل (ٹرامو) کے نام سے ایک پہل شروع کی ہے۔ اس اقدام کے موٹر سائیکل سے ٹریفک کہ نظام کو درست کیا جائے گا۔ غازی آباد اتر پردیش میں پہلا ایسا ضلع ہے جہاں پر یہ نظام نافذ کیاگیا ہے۔ٹرامو (TRAMO) موٹر سائیکل اب غازی آباد میں ٹریفک نظام کو سدھارتا نظر آئے گا۔ ایس پی ٹریفک راجیش کمار کا کہنا ہے کہ شرات میں 6 موٹر سائیکل سٹی میں جام کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے دی گئی ہیں۔ ایک موٹر سائیکل پر 2 افراد سوار ہوں گے جن کوچالان کرنے کا حق بھی ہوگا۔ایس پی ٹریفک نے بتایا کی ضلع میں ٹریفک پولیس کی کمی ہے اسی لئے شروع میں 6 موٹر سائیکل دی جا رہی ہیں بعد میں ان کو بڑھایا جائے گا، ان تمام 6 موٹر سائیکل کے روٹ مقرر کئے گئے ہیں جو کہ پورے دن ٹریفک کاانتظام کریں گی۔غور طلب ہے کہ ان کی موٹر سائیکل کے ٹریفک پولیس میں شامل ہونے سے کسی حد تک ٹریفک کو بہتر آنے کی امید ہے، اب دیکھنا ہوگا کہ ٹریفک پولیس کی اس پہل کا کتنا فائدہ غازی آباد کی عوام کو ملتا ہے۔
 


Share: