بھٹکل ، 9؍جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت ملک کے دیگر سبھی شہروں میں کل اتوار سے عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، البتہ دبئی، مسقط ، سعودی عربیہ اور دیگر خلیجی ممالک میں آج 9 جولائی سنیچر سے عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔
خلیجی ممالک میں مقیم بھٹکل کے اکثر مسلمانوں نے عیدگاہ پہنچ کر عید کی دوگانہ ادا کی ، البتہ بعض لوگوں نے جامع مساجد میں بھی عید کی نماز ادا کی ہے اور اب فریضہ قربانی ادا کررہے ہیں۔
ملک بھر میں چونکہ بڑے جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کی گئی ہے اور بڑے جانوروں کی قربانی کے تعلق سے اطلاع ملتے ہی کیسس فائل کرنے کی سخت ہدایت جاری کی گئی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں بھی اس بار عید کو لے کر زیادہ جوش و خروش نظر نہیں آرہا ہے البتہ بازاروں میں بکروں کی منڈی میں لوگوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔
بھٹکل سمیت ریاست بھر میں اس بار زوردار بارش جاری ہے، بالخصوص بھٹکل سمیت پورے ساحلی کرناٹکا میں ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں تمام جامع مساجد میں عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی البتہ ساحلی شہر مینگلور میں لائٹ ہاوس روڈ پر واقع عیدگاہ مسجد میں صبح آٹھ بجے عید الاضحیٰ کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔
بھٹکل میں عید گاہ کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلان کے مطابق مختلف مساجد کے نماز کے اوقات ذیل میں دئے جارہے ہیں۔
بھٹکل جامع مسجد 7:00
بھٹکل خلیفہ جامع مسجد 7:00
بھٹکل مخدوم کالونی، مخدومیہ جمعہ مسجد 7:00
بھٹکل نوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد 7:00
بھٹکل موگلی ہونڈا بلال جمعہ مسجد 7:00
بھٹکل مدینہ کالونی جامع مسجد 7:15
بھٹکل نور جامع مسجد 7:15
بھٹکل گلمی ابوذر جمعہ مسجد 7:15
بھٹکل جالی حمزہ جمعہ مسجد 7:15
بھٹکل بدریہ جمعہ مسجد 7:15
بھٹکل ہورلی سال، احمد سعید جمعہ مسجد 7:15
بھٹکل، سلمان آباد، امام بخاری جمعہ مسجد 7:15
مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد اقبال بنگالی ندوی نے بتایا کہ اُن کے علاقہ میں بھی بارش کو دیکھتے ہوئے جامع مساجد میں ہی عید کی نماز ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نماز کے اوقات اس طرح ہیں:
بھٹکل جامعہ آباد مسجدسیدناابراہیم 7:45
بھٹکل ، تینگن گنڈی جامع مسجد 8:00
شرالی میں دو مساجد میں عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی، ٹائمنگ اس طرح ہے:
بھٹکل تعلقہ ، شرالی رحمانی جامع مسجد 8:00
بھٹکل تعلقہ، شرالی علی میاں جامع مسجد 8:00
مرڈیشور سے ملی اطلاع کے مطابق مرڈیشور میں چاروں مساجد میں ایک ہی وقت یعنی 6:45 بجے نماز عید الاضحیٰ پڑھی جائے گی۔ نیشنل کالونی میں واقع نور جامع مسجد، مسجد حُسین، جامع مسجد قاضی محلہ، غوثیہ جامع مسجد، غوثیہ محلہ۔
منکی سے ملی اطلاع کے مطابق جامع مسجد نوائط محلہ میں 7:15 بجے، ساحلی سمندر کے قریب واقع ناخدا محلہ جامع مسجد اور ماون کٹہ، بازار روڈ پر واقع عثمان بن عفان جامع مسجد میں 7:30 بجے، اسی طرح روشن محلہ جامع مسجد میں بھی 7:30 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔