ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عمان اورہندوستان کے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی امور پر مبنی:پرنب مکھرجی

عمان اورہندوستان کے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی امور پر مبنی:پرنب مکھرجی

Fri, 18 Nov 2016 13:23:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )صدر پرنب مکھرجی نے عمان کے قومی دن پر عمان سلطنت کے سلطان اور وہاں کے لوگوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی میل جول پر مبنی ہیں جو لوگوں کے درمیان رابطہ اور گہرے باہمی احترام کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔عمان کے سلطان قابوس بن سعید السعید کو بھیجے پیغام میں صدر نے کہا کہ مجھے قومی دن کے موقع پر آپ کو اور عمان سلطنت کی دوستانہ عوام کو مبارک باد اور نیک خواہشات دیتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے طویل عرصے سے چلے آ رہے دوستانہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی میل جول پر مبنی ہیں جو لوگوں کے درمیان رابطہ اور گہرے باہمی احترام کی خاصیت سے آراستہ ہیں۔صدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیوں میں چل رہا ہمارا تعاون دونوں ممالک کے باہمی مفادات کو متنوع بنانے اور انہیں مضبوط بنانے میں مسلسل جاری رہے گا۔


Share: