ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / عرب ریاستوں کی جانب سے قطرپرمزیدپابندیاں

عرب ریاستوں کی جانب سے قطرپرمزیدپابندیاں

Sun, 30 Jul 2017 18:11:47    S.O. News Service

دوحہ 30جولائی(آئی این ایس انڈیا): سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کی جانب سے قطرپرمزیدپابندیاں عائدکیے جانے کا امکان ہے۔ عربی زبان کے اخبار الحیات کے مطابق عرب ممالک کے حکام ایک اجلاس میں شرکت کے لیے بحرین پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ قطرپر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے سے متعلق بات چیت کریں گے۔ الحیات اخبار کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد قطری معیشت کو مزید کم زور کرنا ہے۔ ان چار عرب ریاستوں نے پانچ جون کو قطر پر دہشت گردی کی معاونت کے الزامات عائدکرتے ہوئے اس کے ساتھ تمام تر سفارتی اور سفری تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ قطر حکومت ان الزامات کی تردیدکرتی ہے۔
 


Share: