ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق:دوسری بیوی کی خاطر بیٹے کو موت کی نیند سلا دیا

عراق:دوسری بیوی کی خاطر بیٹے کو موت کی نیند سلا دیا

Sat, 20 Aug 2016 15:30:26    S.O. News Service

بغداد،20؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراق کے ضلع الفاو میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر یہ الزام ہے کہ اس نے اپنی دوسری بیوی کو راضی کرنے کے لیے اپنے 11سالہ بیٹے پر تشدد کیا یہاں تک کہ وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔بصرہ کی پولیس کمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عراقی تعزیرات کی دفعہ 405کے تحت بچے کے باپ کو دانستہ اقدام قتل کے اور اس کی بیوی کو قتل پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں افراد کو تحقیقات مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قاتل باپ نے اپنے بیٹے کو مارا پیٹا اور پھر گھر کے لاؤنج میں سخت گرمی میں بنا کسی ٹھنڈک کے آلات محبوس کردیا۔ بچے کو پانچ روز تک بھوکا رکھا گیا جس کے نتیجے میں وہ موت کی نیند سو گیا۔ بچے کی عمر جب دو برس تھی تو اس کی حقیقی ماں فوت ہو گئی تھی اور بچے کی پرورش اس کی نانی نے کی۔ تاہم بعد ازاں بچے کے باپ نے اسے نانی سے لے لیا تھا۔


Share: