ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عدالت میں رام جیٹھ ملانی نے ارون جیٹلی سے کیا جواب طلب، عظمت پر اٹھایا سوال

عدالت میں رام جیٹھ ملانی نے ارون جیٹلی سے کیا جواب طلب، عظمت پر اٹھایا سوال

Mon, 06 Mar 2017 20:54:24    S.O. News Service

نئی دہلی، 6/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے عام آدمی پارٹی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کررکھا ہے اورپیر کونامور وکیل رام جیٹھ ملانی نے دہلی کی عدالت میں ان سے لمبی پوچھ گچھ کی جو کافی دلچسپ رہی۔کم از کم دو گھنٹے تک چلی اس طویل بحث میں جیٹلی کو یہ سمجھانے کے لیے کہا گیا کہ وہ کس طرح اپنی ساکھ کو پہنچی ٹھیس کے لیے کہہ رہے ہیں کہ اس کی تلافی نہیں ہو سکتی؟ اور اس کا اندازہ نہیں لگایا  جا سکتا، اور کہیں یہ معاملہ خود کو ’بڑا‘سمجھنے کا تو نہیں ہے۔رام جیٹھ ملانی اس معاملہ میں کیجریوال کی جانب سے پیروی کررہے تھے اور انہوں نے بغیر کسی جھجک کے جیٹلی سے اس سوال کے جواب کا مطالبہ کیا۔سماعت کے دوران جیٹلی کافی جذباتی ہوتے نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں، وہ میڈیا میں جاکر لگائے گئے، پارلیمنٹ میں بھی اسی طرح کے سوالات میرے اوپر کھڑے کئے گئے، میری شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی اور یہ مسلسل 5دنوں تک کیا گیا، میری شبیہ کو جس طرح سے مجروح کیا گیا اس کی تلافی نہیں کی جاسکتی اور یہ تب بھی کیا جاتا رہا جبکہ کی میں ان الزامات کی  مسلسل تردید کرتا رہا۔دہلی ہائی کورٹ میں جیٹھ ملانی نے جیٹلی سے پوچھا کہ اس کے پیچھے کوئی بالواسطہ عقلی وجہ تو نظر نہیں آتی ہے، سوائے اس کے کہ آپ خود اپنے بارے میں ایسا سوچتے ہیں؟ اس پر جیٹلی نے جواب دیا کہ میرے وقار کو پہنچے نقصان کے لیے جو میں نے قیمت لگائی ہے وہ اس بڑے نقصان کا ایک بہت ہی چھوٹا سا حصہ ہے جو دراصل مجھے ہوا ہے۔کورٹ میں آج را م جیٹھ ملانی کی طرف سے ارون جیٹلی کے لیے 52سوال رکھے گئے، ان میں سے 30معاملے سے جڑے سوال لگے، ایک تہائی یعنی 8،9سوالوں کو عدالت کی جانب سے نااہل قراردیاگیا۔جیٹھ ملانی نے کہا کہ مرکزی وزیر کو کسی طرح کا اقتصادی نقصان نہیں ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ اسے ناپا نہیں جا سکتا؟ انہوں نے پوچھا کہ جیٹلی کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ ان کو پہنچے نقصان کی تلافی نہیں ہو سکتی؟ جیٹلی نے کہا کہ میری ساکھ کو پہنچی ٹھیس کا کسی حد تک قیمت میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے، عزت کے کھونے سے بدنام ہوئے شخص کو دماغی ٹھیس پہنچتی ہے اور میرے ساتھ بھی یہی ہوا ہے۔جیٹلی نے آگے کہا میرے عہدے، پس منظر اور ساکھ کو دیکھیں، تو میری عزت کو اتنا بڑا نقصان پہنچا ہے کہ اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔اس پر جیٹھ ملانی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے الفاظ میں یہ آپ کا ماننا ہے کہ آپ اتنے بڑے آدمی ہیں کہ اس کا مالی طور پر نہیں اندازہ لگایا جا سکتا، اس پر جیٹلی نے جواب دیا کہ انہوں نے یہ سب ان خیالات کی بنیاد پر کہا ہے جو ان کے دوست، خیر خواہ اور دیگر لوگ، نجی اور عوامی طور پر اس موضوع پر ظاہر کر چکے ہیں۔غورطلب ہے کہ عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ جب جیٹلی ڈی ڈی سی اے کے سربراہ تھے، تب وہ اور ان کا  خاندان کرکٹ اکیڈمی میں مالی بے ضابطگیوں کے لیے ذمہ دار تھے۔اس پر جیٹلی نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں انہوں نے 10کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔پچھلی سماعت میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جیٹلی اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور ٹیکس ریٹرن کامطالبہ کیا تھا۔


Share: