ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عام آدمی پارٹی نے گایوں کے ساتھ ہورہی بربریت کیلئے وزیر اعلی وسندھرا راجے کوٹہرایا ذمہ دار؛ استعفیٰ کا مطالبہ

عام آدمی پارٹی نے گایوں کے ساتھ ہورہی بربریت کیلئے وزیر اعلی وسندھرا راجے کوٹہرایا ذمہ دار؛ استعفیٰ کا مطالبہ

Fri, 12 Aug 2016 00:52:21    S.O. News Service

جے پور، 11/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی(آپ) نے جے پور کی سرکاری ہنگونیا گوشالا میں پانچ سو سے زیادہ گایوں کی مبینہ موت اور سینکڑوں گایوں کے ساتھ بربریت کے لیے وزیر اعلی وسندھرا راجے کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اخلاقی بنیاد پر ان سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔آپ نے ریاست کے گوپالن ریاستی وزیر او ٹی اے رام دیواسی اور وزیر پربھو لال سینی کی سرکاری ہنگونیا گوشالا میں کردار کی تحقیقات راجستھان ہائی کورٹ کی نگرانی میں مرکزی تفتیشی بیورو سے کروانے کی بھی مانگ کی ہے۔آپ کے قومی ترجمان آشوتوش نے آج ہنگونیا گوشالا کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان ہائی کورٹ میں ہنگونیا گوشالا کو لے کر دائر ایک کیس میں سرکاری وکیل کی جانب سے فروری 2016میں وزیر اعلی کے سامنے یہ معاملہ نوٹس لانے کی اطلاع دی گئی۔اس کے باوجود ہگونیا گوشالاؤں میں پانچ سو سے زیادہ گائے مر گئی اور سینکڑوں گایوں کی حالت قابل رحم ہے جس کے لئے براہ راست طور پر وزیر اعلی وسندھرا راجے ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہگونیا گوشالاؤں میں گایوں کی موت ہونے اور سینکڑوں گایوں کی خراب حالت کے باوجود وزیر اعلی کو ابھی گوشالا جانے کا وقت نہیں ملا ہے۔آشوتوش نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی گایوں کی بات کر رہے ہیں، گایوں کو لے کر فکر جتا رہے ہیں۔وہیں دوسری طرف ان کی پارٹی کی راجستھان حکومت میں سینکڑوں گائیں مر رہی ہے اور ان کی حالت قابل رحم ہے۔انہوں نے بی جے پی پر گایوں کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف گایوں کے نام پر دلتوں کی پٹائی کی جا رہے، قتل ہو رہیں ہے اور دوسری طرف بی جے پی حکومت راجستھان میں گایوں کی حالت قابل رحم ہے۔وسندھرا راجے کو ایک لمحہ بھی وزیر اعلی کے عہدے پر رہنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔


Share: