ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طلبہ میں کوئی نہ کوئی قابلیت پوشیدہ رہتی ہے :محمد خلیل 

طلبہ میں کوئی نہ کوئی قابلیت پوشیدہ رہتی ہے :محمد خلیل 

Sun, 21 Aug 2016 12:34:53    S.O. News Service

چنتامنی:21 /اگست(محمد اسلم؍ایس او نیوز)طلباء میں بہترین تہذیب وتمدن سنسکراتی اور آرٹ کی قابلیت اجاگر کرنے میں پرتھیبھا کارنجی پروگرامس بہت اہمیت کے حامل ہیں ان خیالات کااظہارشہر کے ڈیلجنس ہائی اسکول میں محکمہ تعلیمات عامہ کے جانب سے منعقدہ پرتیبھاکارنجی پروگرام کاافتتاح کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے بی ای او محمد خلیل نے کیا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ میں کوئی نہ کوئی قابلیت پوشیدہ رہتی ہے ا ن قابلیتوں کو باہر لاکر اُجاگر کرنے میں اساتذہ کے ساتھ ایسے کلچرل پرتیبھا کارنجی پروگرامس بہت اہم کردار نبھاتے ہیں طلباء کو ہمت خود بخود پیدا ہوتی ہے اسٹیج کا خوف جاتا رہتا ہے اور پوشیدہ ان کی قابلیتیں باہر آتی ہے ایسے پروگرامس ہمیشہ منعقد کرنا طلباء کے لئے فائد ے مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے حد مقرر کرنے کی بجائے طلبہ کو چاہئے کہ وہ تعلیم کو محدود تصور نہ کریں کیونکہ علم حاصل کرنے کے لئے حد مقرر کرنا بے قوفی کی دلیل ہے طالب علم حد نہیں بلکہ مقصد کو آگے رکھ کر تعلیم حاصل کریانہوں نے مزید کہا کہ بچوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کے لئے طالب علموں میں قانونی جانکاری و معلومات بہت ضروری ہے اس کے ذریعہ آج کل سماج میں بچوں پر بڑھتے ہوئے جرائم اور جنسی ہر اسانیوں کو قابومیں کیا جاسکتا ہے۔کیونکہ ان دنوں میں بچوں کی ہر اسانی کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے اس کی روک تھام کے لئے ہائر پرائمری اسکول کے بچوں کو معلومات کرانے اور جانکاریاں فراہم کرنے کی ضرورت ہے اپنی آنکھو ں کے سامنے کہیں بھی پیش آنے والے ظلم یا جرم کو اندیکھا نہ کریں اگر نظر انداز کیا گیا تو وہی جرم بعد میں ایک بڑا جرم بن جائے گا۔اس لئے سمجھ دار بچے اس بات کو اپنے بڑوں تک یعنی اساتذہ اور والدین تک پہنچائیں بچے پولیس والوں سے نہ ڈریں ان سے کھل کر بات کریں اپنی اور اپنے دوستوں پر کہیں ظلم ہورہا ہے تو اس کی اطلاع پولیس کو دیں بغیر کسی ڈریا خوف کے اپنے مسائل کو بڑوں کے سامنے رکھیں ہر معاملے پر جانکاری اکھٹا کریں ہوسکے تو قانونی جانکاری حاصل کریں تاکہ آپ لوگوں کو آسانی ہوسکے اس کے ذریعہ بہت کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر بی ار سی رمیش ،سی آر سی سبا ر منی ،سمیت 26 اسکولوں کے طلبہ حصہ لئے ہوئے تھیں۔


Share: