ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صہیونی ریاست کو کھیلوں میں تنہا کرنے کی دھمکی، اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف فیفا بھی سراپا احتجاج

صہیونی ریاست کو کھیلوں میں تنہا کرنے کی دھمکی، اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف فیفا بھی سراپا احتجاج

Thu, 29 Sep 2016 16:02:11    S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس ،29ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ صہیونی پالیسیوں پر فٹ بال کی عالمی فیڈریشن فیفا نے بھی احتجاج کیا ہے جس پر صہیونی ریاست میں بے چینی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ فیفا نے 13اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں ممکنہ طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم یہودی کالونیوں کے نمائندہ فٹ بال کلب پر پابندی عاید کرنے کی تجویز پیش کی جائے ۔ اس کے علاوہ یہودی نسل پرستی اور فلسطینی شہروں میں متنازعہ طور پر قائم کی گئی کالونیوں کے فٹ بال کلب کا معاملہ مئی 2017ء کے فیفا کے سالانہ اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا۔اسرائیل کے عبرانی روزنامہ ہارٹز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فیفا کا اجلاس دو ہفتے بعد ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ عالمی فٹ بال فیڈریشن کے رکن ملکوں کی طرف سے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ 2017ء کے اجلاس سے قبل یہودی کالونیوں کے فٹ بال کلب کو وہاں سے نکالے۔ ورنہ صہیونی ریاست اسپورٹس کی دنیا میں تنہا ہو سکتی ہے۔ادھر دوسری جانب اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب فیفا کی طرف سے یہودی کالونیوں کے نمائندہ فٹ بال کلب کے حوالے سے کسی بھی فیصلے کے رد عمل میں اقدامات کے لیے غور کررہا ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیل نے سفارتی محاذوں پر کوششیں تیز کردی ہیں، نیز فیفا کے رکن ملکوں کے ساتھ بھی کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


Share: