موغادیشو،10اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک صومالیہ کے حکام نے بتایا ہے کہ پیر دس اپریل کو ایک کار میں نصب بم کے پھٹنے سے ایک حکومتی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ موغادیشو میں پھٹنے والے بم کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے لیکن متحرک عسکریت پسند تنظیم الشباب نے صومالیہ میں بم حملوں میں شدت پیدا کر رکھی ہے۔ اس سے قبل اتوار کو موغادیشو کے ایک فوجی مرکز کے پاس ہونے والے ایک بم دھماکے میں پندرہ افراد مارے گئے تھے۔