ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / صنعاء میں ایران، عراق، لبنان کے 100 سے زاید عسکری ماہرین

صنعاء میں ایران، عراق، لبنان کے 100 سے زاید عسکری ماہرین

Tue, 28 Mar 2017 18:37:32    S.O. News Service

صنعاء،28مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کے نائب صدر جنرل علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ باغیوں کے زیر تسلط دارالحکومت صنعاء  میں ایران، عراق اور لبنان کے ایک سو سے زاید عسکری ماہرین موجود ہیں جو باغیوں کی عسکری تربیت، رہ نمائی کے ساتھ ساتھ سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے میں ان کی مدد کررہے ہیں۔سعودی اخبار’الریاض’سے بات کرتے ہوئے یمنی نائب صدر کا کہنا تھا کہ باغیوں نے صنعاء  پر قبضے کے بعد پہلا کام جیلوں میں سنگین جرائم یے تحت قید مجرموں اور ایرانی جاسوسوں کی رہائی کا کیا۔ اگر عرب ممالک مل کریمنی باغیوں کی سرکوبی نہ کرتے تو یمن ایران کی باجگزار ریاست بن چکا ہوتا۔ایک سوال کے جواب میں جنرل محسن الاحمر نے کہا کہ صنعاء کی باغیوں سے بازیابی کے لیے جاری لڑائی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ یمن کی قومی فوج اور اس کی معاون ملیشیا تمام اطراف میں لڑتے ہوئے صنعاء کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔
 


Share: