نئی دہلی، یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ ہندوستان اور چین دنیا کی سب سے بڑی ترقی پذیر اور ابھرتی معیشت ہونے کے ناطے بدلتے بین الاقوامی منظر نامے میں تخلیقی انداز میں تعاون دینے کو تیار ہیں۔چینی جمہوریہ کے قیام کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی چن پنگ کو دیئے اپنے تہنیتی پیغام میں مکھرجی نے کہا کہ ہماری عوام کے تئیں شراکت وہ ٹھوس بنیاد ہے، جس پر ہم نے اپنے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدے والی قریبی ترقیاتی شراکت کی تعمیر میں لگے ہوئے ہیں۔مکھرجی نے کہاکہ گذشتہ سالوں میں مسلسل اعلی سطحی مذاکرات، بڑھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور بڑھی ہوئی عوامی سطح پر تبادلے کے ذریعے ہمارے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور چین قدیم عہد ہیں اور ہمارے لوگوں کے درمیان قریبی رابطہ کی طویل تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ دو بڑی طاقتوں کے طور پر دنیا کی سب سے بڑی ترقی پذیر اور ابھرتی معیشت کے طور پر بین الاقوامی منظر نامے میں ہم تخلیقی انداز میں تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔صدر نے کہا کہ وہ حکومت ہند اور ہندوستان کی عوام اور اپنی طرف سے چینی جمہوریہ کے قیام کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر آپ کی ذاتی بہتر صحت اور چین کی عوام کی خوشحالی اور خیریت کا متمنی ہوں۔