دبئی9؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے اعلان کے بعدمنظر عام پر آنے سے باز رہیں تاہم انہوں نے ٹرمپ سے رابطہ کر کے مبارک باد پیش کی اور انتخابات میں اپنی شکست کوتسلیم کیا۔بدھ کی صبح صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کے کچھ دیر بعد نیویارک میں ہیلری کی انتخابی مہم کے مرکزسے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں مزید ووٹوں کی گنتی کا انتظار کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں مرکز کی جانب سے اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار آج رات کا خطاب نہیں کریں گی۔یاد رہے کہ ٹرمپ کو جن ریاستوں میں کامیابی حاصل ہوئی ان میں فلوریڈا ، اوہایو ، انڈیانا ، کینٹکی ، ویسٹ ورجینیا ، ٹینسی ، میسی سیپی ، اوکلوہوما ، الاباما ، نارتھ کیرولائنا اور ساؤتھ کیرولائنا شامل ہیں۔ دوسری جانب ہیلری کلنٹن نے جن ریاستوں میں کامیابی سمیٹی ان میں کیلی فورنیا،ہوائی،کولوراڈو،نیویارک ، نیوجرسی اور ایلنوائے شام ہیں۔