تل ابیب،30ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انتہائی معتبر اسرائیلی سیاستدان شمعون پیریز کی آخری رسومات آج ادا کر دی گئیں۔ انہیں یہودی مذہبی اور سرکاری رسومات کے تحت ماؤنٹ ہرزل پر واقع قومی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تعزیتی تقریب میں امریکی، فرانسیسی اور جرمن صدور کے علاوہ کئی دوسرے عالمی رہنما بھی شریک ہوئے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق پندرہ ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بھی پیریز کی آخری رسومات میں حصہ لیا۔ آج جمعے کے روز غیر ملکی لیڈران کی آمد کے موقع پر یروشلم میں انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ نوبل انعام یافتہ سابق اسرائیلی صدر اور سابق وزیر اعظم پیریز کی رحلت ترانوے برس کی عمر میں ہوئی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔