ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شمالی کوریا کے معاملے میں چین امریکا کے ساتھ ہے: ٹرمپ

شمالی کوریا کے معاملے میں چین امریکا کے ساتھ ہے: ٹرمپ

Mon, 17 Apr 2017 21:01:20    S.O. News Service

واشنگٹن،17اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے تنازع پر چین نے امریکا کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ صدر ٹرمپ نے چین پر اپنا کرنسی کے ذریعے کھیلنے کا اپنا سابقہ بیان بھی والے لے لیا اور کہا کہ بیجنگ کرنسی کے ذریعے امریکی معیشت کو نقصان نہیں پہنچا رہا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے بحران کے حل کے لیے چین کا امریکا کو بھرپور تعاون حاصل ہے۔ نیز یہ کہ چین پر کرنسی کے ذریعے کھیلنے کا الزام درست نہیں تھا۔ بیجنگ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔چین جو کہ شمالی کوریا کا سب سے بڑا اتحادی ہے اس وقت اپنے پڑوسی ملک پر دباؤ بڑھانے کے لیے امریکی دباؤ میں آگیا ہے۔
امریکا کے اعلیٰ سکیورٹی مشیر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں پر بڑھتے تناؤ کے باعث امریکا اور چین اس حوالے سے ’کئی تجاویز‘ پر غور کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر نے ’اے بی سی نیوز‘ کو بتایا ہے کہ چین کے ساتھ اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ ’یہ وہ صورتحال ہے جسے مزید نہیں بڑھنا چاہیے۔‘یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ روز شمالی کوریا کی جانب سے بڑی ملٹری پریڈ کی گئی اور ایک میزائل کا ناکام تجربہ بھی کیا گیا۔ آنے والا بیان اس بات کی پہلی تصدیق تھی کہ دونوں ممالک شمالی کوریا کہ مسئلے پر مل کر کام کر رہے ہیں۔


Share: