ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شرد پوار، مرلی منوہر جوشی، وراٹ کوہلی، کیلاش کھیر سمیت 89 ہستیوں کو پدم بھوشن اعزاز سے نوازا گیا

شرد پوار، مرلی منوہر جوشی، وراٹ کوہلی، کیلاش کھیر سمیت 89 ہستیوں کو پدم بھوشن اعزاز سے نوازا گیا

Wed, 25 Jan 2017 22:29:21    S.O. News Service

نئی دہلی، 25جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کے سینئر سیاستدانوں میں شمار کئے جانے والے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سربراہ اور سابق کرکٹ ایڈمنسٹریٹر شرد پوار، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی سندر لال پٹوا (بعد از مرگ)، لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما (بعد از مرگ)، گلوکار یوشوداس، ماہر اڈپ رام چندر راؤ اور روحانی گرو جگی واسودیو کو ملک کے دوسرے سب سے اعلی شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازاگیاہے۔ہندوستان کے 68ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اعلان کئے گئے اعزاز میں ان 7 شخصیات کو پدم وبھوشن سے نوازے جانے اورآنجہانی صحافی چو راما سوامی، کلاسیکی موسیقار وشوموہن بھٹ اور تھائی لینڈ کی شہزادی مہاچکری سرندھورن سمیت سات ہی شخصیات کو ملک کے تیسرے سب سے اعلی شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔ادب اور تعلیم کے میدان میں پروفیسر دیوی پرساد دویدی، طبی میدان میں تیہم تون اڈواڑیا، روحانیت کے میدان میں رتن سندر مہاراج اور یوگ گروسوامی نرنجن نندا سرسوتی کو بھی پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔ان کے علاوہ ملک کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم شری بھی 75لوگوں کو دیا گیا ہے، جن میں کھیل کی دنیا سے ہندوستانی کرکٹ اور ہاکی ٹیموں کے کپتان بالترتیب وراٹ کوہلی اور پی شری جیش، اولمپک میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکیں پہلوان ساکشی ملک، جمناسٹ دیپا کرمکار، پیرا-ایتھلیٹ دیپا ملک، ڈسکس تھرور وکاس گوڑا بھی شامل ہیں۔کھلاڑیوں کے علاوہ پدم شری سے نوازے گئے لوگوں کی فہرست میں صحافی بھاؤنا سومیا، ناول نگار نریندر کوہلی، سابق سفارتکار کنول سبل، گیت کار انورادھا پوڈوال، گلوکار کیلاش کھیر اور اداکار سادھو مہر بھی شامل ہیں۔اس سال پدم ایوارڈز سے نوازے گئے کل 89لوگوں میں سے 19خواتین ہیں، پانچ ہستیاں غیر ملکی،تارکین وطن ہندوستانی اورہندنژادحصوں سے ہیں، اور6 شخصیات کو پدم ایوارڈ بعد از مرگ دیا گیا ہے۔
 


Share: