ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سپریم کورٹ کو ملے 5 مزید جج، مجموعی تعداد 28ہوئی، 3 عہدے اب بھی خالی

سپریم کورٹ کو ملے 5 مزید جج، مجموعی تعداد 28ہوئی، 3 عہدے اب بھی خالی

Fri, 17 Feb 2017 21:27:20    S.O. News Service

نئی دہلی،17/فروری (آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ کے پانچ نئے ججوں نے جمعہ کوعہدے کا حلف لیا، اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس سمیت عدالت میں ججوں کی کل بڑھ کر 28تک پہنچ گئی ہے۔چیف جسٹس جے ایس کھیہر نے جسٹس سنجے کرشن کول، جسٹس نوین سنہا، جسٹس موہن ایم شانتاناگودار، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس ایس عبدالنذیر کو حلف دلائی۔جسٹس کول مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور جسٹس سنہا راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر عہدہ سنبھال چکے ہیں۔جسٹس شانتاناگودار اور جسٹس گپتا بالترتیب کیرالہ اور چھتیس گڑھ ہائی کورٹوں کے چیف جسٹس تھے۔جسٹس نذیر کرناٹک ہائی کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔قابل ذکرہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 31ہو سکتی ہے۔صدر پرنب مکھرجی نے حال ہی میں ان کی تقرری وارنٹ پر دستخط کیاتھا۔
 


Share: