سولیا ،27؍جون (ایس او نیوز) پانجا مارکیٹ علاقے میں اچانک دو دکانوں میں آگ لگنے سے وہاں موجود ساز و سامان جل کر خاک ہوگیا جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایک ہارڈ ویئر کی دکان اور اس سے متصل کٹلری کی دکان میں آگ بھڑکی تھی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگی تھی ۔ دکان سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھ کر مقامی لوگوں نے آگ بجھانا شروع کیا جس کے دوران فائر بریگیڈ عملہ بھی پہنچ گیا لیکن تب تک دونوں دکانیں پوری طرح جل کر خاکستر ہوچکی تھیں ۔ البتہ فائر بریگیڈ عملے نے مستعدی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے مزید دکانوں کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچا لیا ۔