ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا : پارٹی مخالف سرگرمیوں کے لئے 17 کانگریسی لیڈر معطل 

سولیا : پارٹی مخالف سرگرمیوں کے لئے 17 کانگریسی لیڈر معطل 

Sun, 11 Jun 2023 12:59:35    S.O. News Service

سولیا،11 / جون (ایس او نیوز) اسمبلی الیکشن کے موقع پر کانگریس پارٹی کے جن لیڈروں نے پارٹی مخالف سرگرمیاں انجام دی تھیں ان میں سے 17 لیڈروں کو سولیا بلاک کانگریس کے صدر پی سی جئے رام نے معطل کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔ 
    
اس کے علاوہ سولیا بلاک کانگریس کی طرف سے کے پی سی سی کوآرڈینیٹر نند کمار مڈیکیرے ، کے پی سی سی لیڈر وینکپّا گوڈا، کڈبا بلاک کانگریس کے سابق صدر بال کرشنا بلّیری کے خلاف بھی ضابطہ کی کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 
    
اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کے پی سی سی کوآرڈینیٹر نند کمار مڈیکیرے نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز بات ہے کہ جو لوگ اپنی پارٹی کے امیدوار کو جیت دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ لوگ دوسروں کے بارے میں الزام لگا رہے ہیں ۔ سولیا میں بہت سے لیڈر کانگریس کو جیت دلانے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے اس لئے یہاں کمزور امیدوار کو میدان میں اتارا گیا تھا ۔ اب یہ لوگ اپنی غلطی کو دوسرے کے سر پر ڈالنا چاہتے ہیں ۔ اسی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔


Share: