پٹنہ، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعلی نتیش کمار نے کٹیہار کے سابق ایم پی یوراج جی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوراج جی کا سوشلزم اور سیاست کے میدان میں اہم کردار ادا تھا۔وہ تجربہ کار اور سینئر سماج وادی لیڈر تھے۔103سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا ہے۔ان کے انتقال سے بہار کو خاص کر سوشلزم اور سیاست کے میدان میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔وزیر اعلی نے کٹیہار کے وزیر اودھیش نارائن سنگھ کو ہدایت دی کہ وہ آنجہانی یوراج جی کی آخری رسومات میں شامل ہوں۔آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی جائے گی۔وزیر اعلی نے آنجہانی کی روح کی امن اور ان کے اہل خانہ اورحامیوں کو دکھ کی گھڑی میں صبر کرنے کی طاقت فراہم کرنے کے لئے خدا سے دعا کی ہے۔