ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم:ملکی انٹیلی جنس اداروں کو جاسوسی کے زیادہ اختیارات مل گئے

سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم:ملکی انٹیلی جنس اداروں کو جاسوسی کے زیادہ اختیارات مل گئے

Mon, 26 Sep 2016 14:58:53    S.O. News Service

زیورخ 26ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کل اتوار کو سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ ایک ریفرنڈم میں عوام نے ملکی انٹیلیجنس اداروں کو مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ سائبر کرائمز کے مرتکب افراد کی بھی جاسوسی کے زیادہ اختیارات دے دیے۔ پانچ ملین سوئس ووٹرز میں سے 65.5 فیصد نے ان اختیارات کے حق میں رائے دی۔ یہ ریفرنڈم یورپ میں عمل میں آنے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں منعقد کروایا گیا تھا۔ آئندہ برس یکم ستمبر سے نافذ العمل ہونے والے اس نئے قانون کے تحت انٹیلی جنس ادارے مخصوص حالات میں لوگوں کے ٹیلیفون بھی سن سکیں گے اور اُن کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو بھی جانچ سکیں گے۔


Share: