ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنجے راؤت کو ’ای ڈی‘ کا نوٹس ملنے پر ممتا نے مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

سنجے راؤت کو ’ای ڈی‘ کا نوٹس ملنے پر ممتا نے مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

Tue, 28 Jun 2022 11:57:45    S.O. News Service

کولکاتہ، 28؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ نوٹس بھیجے جانے پر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے سنا ہے مہاراشٹر میں شیوسینا کے ایک لیڈر کو آج ای ڈی سے سمن ملا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ ان کی ملکیت کو بھی قرق کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بی جے پی کی پالیسی ہے۔ جب بھی وہ کسی اپوزیشن لیڈر کو پریشان کرنا چاہتی ہے یا ریاستی حکومت کو گرانا چاہتی ہے تو ایسا ہوتا ہے۔‘‘

ممتا بنرجی نے بردوان میں ایک سرکاری تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’’یہ ہر جگہ کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ سچ بولتے ہیں تو سی بی آئی اور ای ڈی آپ کو پریشان کریں گے۔ ملک کا زندگی اس طرح آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔ سبھی وک اس طرح کیوں دھمکی دی جاتی ہے؟‘‘

دوسری طرف بنگال اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر سوویندو ادھیکاری نے کوچ بہار ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران 2024 تک مغربی بنگال حکومت کو گرانے کی دھمکی دی اور اس تعلق سے مہاراشٹر کا حوالہ بھی دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس کی شروعات مہاراشٹر سے ہوئی ہے۔ اب راجستھان اور جھارکھنڈ ہوتے ہوئے ہم مغربی بنگال پہنچیں گے اور 2024 تک یہاں ریاستی حکومت کو ختم کر دیں گے۔‘‘


Share: