ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سماجوادی کو جھٹکا، نوجوان ترجمان پنکھڑی پاٹھک نے دیا استعفی

سماجوادی کو جھٹکا، نوجوان ترجمان پنکھڑی پاٹھک نے دیا استعفی

Mon, 01 May 2017 21:27:34    S.O. News Service

لکھنؤ، یکم مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد سماجوادی پارٹی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ایس پی ترجمان اور پارٹی کے نوجوان چہروں میں سے ایک پنکھڑی پاٹھک نے استعفی دے دیا ہے۔انہوں نے یادو سینا کے الزامات کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا ہے۔پارٹی کا سب سے نوجوان چہرہ رہیں پنکھڑی پاٹھک نے پارٹی سے استعفی دینے کی اطلاع فیس بک پوسٹ کے ذریعے دی۔انہوں نے فیس بک پر لکھا کہ بڑے ہی افسوس کے ساتھ میں سماجوادی پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کر رہی ہوں، یہ میری زندگی کے سب سے مشکل فیصلوں میں سے ایک ہے،کیونکہ میرے لیے یہ پارٹی ایک خاندان کی طرح رہی ہے۔پنکھڑی نے الزام لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک مخصوص کمیونٹی کے لوگ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی مجھے نشانہ بنا رہے ہیں، میں کافی وقت سے ان لوگوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن اب ساری حدیں پار ہو چکی ہیں۔پنکھڑی نے سماجوادی پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا تھا کہ سماجوادی پارٹی ایک ایسی پارٹی ہے جو کہ سماج کے تمام طبقوں کا خیال رکھتی ہے، لیکن پارٹی کے تئیں میرا یہ یقین اب پہلے کی طرح نہیں رہا۔ایک ٹوئٹ کے جواب میں پنکھڑی پاٹھک نے لکھا کہ میری مسلسل توہین کی جا رہی تھی، تو کیا پارٹی کے کسی بھی شخص کو میرا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا؟ میرے مدد مانگنے کے بعد بھی پارٹی کی طرف سے کسی کا ساتھ نہیں ملا۔واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے اترپردیش کی یادو سینا نامی تنظیم اور پنکھڑی پاٹھک کے درمیان کافی ان بن چل رہی تھی۔پنکھڑی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ یہ تنظیم پارٹی کو ختم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔پنکھڑی پاٹھک پارٹی کی سب سے نوجوان ترجمان تھیں، 24سالہ پنکھڑی پاٹھک نے سماجوادی پارٹی میں 7سال پہلے شامل ہوئی  تھیں۔حالیہ اسمبلی انتخابات سے پہلے انہیں پارٹی کے ترجمان کی ذمہ داری دی گئی تھی۔پنکھڑی پہلے ایس پی کی طلبااکائی کا حصہ رہی ہیں۔2011میں پارٹی میں ہوئی بڑی تبدیلی کے بعد سے ہی انہیں پارٹی کے نوجوان چہرے کے طور پر شناخت ملی تھی۔
 


Share: