ریاض،24؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) سعودی سکیورٹی حکام نے منگل کی شام قطیف کے گاؤں ام الحمام کی ایک مسجد پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا۔چینل نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز ابھی تک واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں جب کہ جائے مقام کو گھیرے میں لے لیا گیا۔توقع ہے کہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کارروائی کے حوالے سے بیان جاری کیا جائے گا۔