پٹنہ،29اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار میں راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساداود اور بی جے پی لیڈر سشیل مودی کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے۔ دونوں کئی بار ٹوئٹر پر آمنے سامنے ہو چکے ہیں اور ایک دوسرے کی تنقید کرتے نظر آتے ہیں لیکن، اب لالو یادو نے سشیل مودی کے الزامات پر کرارا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد نے آج ان پر نشانہ لگایا۔بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی کی طرف سے خود پر اور اپنے خاندان کے ارکان پر لگائے گئے الزامات کو لے کر آر جے ڈی صدر لالو پرساد نے آج ان پر نشانہ لگایا۔ لالو نے کہا کہ ان کی پارٹی اب روزبوفورس ٹینک سے حملہ کریں گے۔ آر جے ڈی سربراہ نے بی جے پی کے سینئر لیڈر کے کارناموں کواجاگر کرنے کا دعوی کیا۔
اس بیان کے فورا بعد سشیل مودی نے پرساد کے خلاف ایک تازہ الزام جڑ دیا۔ سشیل مودی نے اپنے ساتھی پریم چند گپتا کو راجیہ سبھا کا رکن اور یو پی اے1 حکومت میں وزیر بنائے جانے کے بدلے میں بھاری رقم لئے جانے کا الزام لگا دیا،پھر سشیل مودی کے خلاف جوابی حملہ شروع کرتے ہوئے لالو نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم روزانہ بوفورس ٹینک سے فائر کر کے سشیل مودی کی مہم جوئی کوآشکاراکریں گے۔ غور طلب ہے کہ بہار میں لالو نتیش کی حکومت بننے کے بعد سے ہی بی جے پی کی جانب سے لالو اور ان کے خاندان پر سشیل مودی اسکینڈل کے الزامات لگا رہے ہیں۔